ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فون ٹیپنگ پر گہلوٹ حکومت کا اعتراف: ریاستی وزارتِ داخلہ نے کہا، منظوری ملنے کے بعد کیا فون ٹیپ

فون ٹیپنگ پر گہلوٹ حکومت کا اعتراف: ریاستی وزارتِ داخلہ نے کہا، منظوری ملنے کے بعد کیا فون ٹیپ

Tue, 16 Mar 2021 11:11:45    S.O. News Service

جے پور،16؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان میں گذشتہ سال جولائی میں سچن پائلٹ خیمہ کی بغاوت کے وقت حکومت نے فون ٹیپ کرنے پر اتفاق کیا ہے-ایوان میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں حکومت نے بتایا کہ مجاز سطح سے منظوری ملنے کے بعد فون ٹیپ کئے گئے ہیں - نومبر2020تک سکریٹری کی سطح پر بھی فون ٹیپس کے تمام معاملات کا جائزہ بھی لے لیا گیا ہے-

بی بی جے ای کے ایم ایل اے کالی چرن سراف کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب ریاستی وزارتِ داخلہ نے اب جواب دیا ہے - اس سوال کا جواب راجستھان قانون سازی کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا، لیکن ایم ایل اے تحریری طور پرنہیں پہنچا ہے -تاہم حکومت کے جواب میں ایم ایل اے نے مرکزی وزرا ء کے فون ٹیپ کرنے کی کوئی بات نہیں ہے- لیکن بی جے پی کے ایم ایل اے کالی چرن صراف کے پوچھے گئے وقت کے پیش نظر اس معاملہ کو باغی ایم ایل اے کے معاملات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے-

کالی چرن کے مطابق میں نے اگست میں اسمبلی سے ایم ایل اے اور رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے کے بارے میں سوال کیا تھا،مجھے ابھی تک کوئی تحریری جواب نہیں ملا ہے- جب تحریری جواب آجائے گا، تب ہی میں کچھ بھی بتا سکتا ہوں -خیال رہے کہ سچن پائلٹ کیمپ کے19 ایم ایل اے نے جولائی میں گہلوٹ حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی اور ممبروں نے مانیسر کے ایک ہوٹل میں الگ رکھا تھا-


Share: